لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ تنقید تہذیب میں رہ کر کریں، کئی میچز جتوائے بھی ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ تنقید ضرور کریں لیکن تہذیب کے دائرے میں رہ کر۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی میچز جتوائے ہیں اور کئی ہروائے بھی ہیں۔
انہوں نے ایل سی سی اے گراونڈ میں پریکٹس سیشن کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ سوشل میڈیا پر بغیر صورتحال سمجھے بات کرتے ہیں اور انہیں کرکٹ کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہوتیں۔
حارث رؤف نے مزید کہا کہ فخر زمان کی عدم موجودگی میں ٹیم کو ان کی کمی محسوس ہوگی، وہ اہم کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دنیا بھر میں کرکٹ کھیل چکے ہیں اور خود پر اعتماد رکھتے ہیں۔
انہوں نے پیٹر سڈل کی فٹنس کی تعریف کی اور بتایا کہ ٹیم میں ہنسی مذاق کا ماحول ہوتا ہے۔ شاہین آفریدی کھلاڑیوں کو اعتماد دیتے ہیں اور ٹیم انتظامیہ کی طرف سے انعامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ حارث رؤف اپنے جارحانہ بولنگ کے انداز کے لیے مشہور ہیں اور اپنے کیریئر میں اہم میچز میں کارکردگی دکھا چکے ہیں۔















