سپریم کورٹ 8 اپریل کو باپ کے قتل کیس میں ایسا فیصلہ سنائے گی جو پاکستان کو ہلا کر رکھ دے گا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپریم کورٹ میں باپ کے قتل کے ملزم محمد صفدر کی سزا معافی کی سماعت ہوئی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
وکیل مجرم نے کہا کہ ان کا موکل 14 سال سے قید میں ہے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ باپ کے قاتل کو 24 سال قید بھی کم ہے، جبکہ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ قصاص یا دیت کے تحت معافی ممکن ہے مگر ایسے کیسز کے حل کے لیے کوئی راستہ نکالنا ہوگا۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ اس کیس میں کوئی راستہ نکالنا ضروری ہے اور ایسے کیسز کے حل کے لیے اہم فیصلہ دینا چاہیے۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے مزید کہا کہ والد کے قاتل کو کم از کم کلین چٹ نہیں ملنی چاہیے۔
یاد رہے کہ جسٹس ہاشم کاکڑ نے اعلان کیا ہے کہ 8 اپریل کو اس کیس پر ایسا فیصلہ دیں گے جو پاکستان کو ہلا کر رکھ دے گا۔














