ریموٹ کنٹرول سیل کی جانچ کے لیے آسان گھریلو طریقے۔ نئے سیل کو پھینکنے سے پہلے ان کی حالت جانچ لیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ گھروں میں ٹیلیویژن اور ائیرکنڈیشنر کے ریموٹ کنٹرولز کے لیے سیل کا استعمال ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں، وال کلاک اور کھلونوں میں بھی یہی بیٹریاں لگتی ہیں۔
اکثر جب ریموٹ کام نہیں کرتا تو سیل کو خراب سمجھ کر پھینک دیا جاتا ہے، حالانکہ وہ ٹھیک ہو سکتا ہے۔ ایک معمولی ٹیسٹ کے ذریعے سیل کی حالت جانچی جا سکتی ہے، جسے گھر پر بھی کیا جا سکتا ہے۔
پروفیشنل افراد بیٹری ٹیسٹرز اور والٹ میٹرز استعمال کرتے ہیں، لیکن ہر کسی کے پاس یہ نہیں ہوتے۔ 9 والٹ بیٹری کی جانچ کے لیے زبان سے ٹرمینل کو چھوئیں، ہلکا جھٹکا اس کے ٹھیک ہونے کا اشارہ ہے۔
دیگر بیٹریوں کے لیے، انہیں زمین پر ہلکے سے پھینکیں۔ نئے سیل زمین سے نہیں اچھلتے جبکہ مردہ سیل زیادہ اچھلتے ہیں، کیونکہ زنک میٹل زنک آکسائیڈ میں تبدیل ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ طریقہ ڈبل اے، ٹرپل اے اور 9 والٹ بیٹریوں کی حالت معلوم کرنے میں مفید ہے اور نئے سیل خریدنے سے پہلے آزمانا بچت میں مددگار ہو سکتا ہے۔















