بھارت میں گیس کی قلت، ذخیرہ اندوزوں کے 414 سلینڈر ضبط

بھارت کے حیدرآباد میں 414 ایل پی جی سلینڈر ضبط، گیس بحران کے باعث بلیک مارکیٹ میں فروخت ہو رہے تھے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت، گیس بحران کے دوران 414 سلینڈر ضبط

حیدرآباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی شہر حیدرآباد میں پولیس نے ایک قبرستان میں چھپائے گئے 414 ایل پی جی سلینڈر برآمد کر کے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایران جنگ کی وجہ سے بھارت میں ایل پی جی کی قلت پیدا ہوگئی ہے جسے بلیک مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ اس بحران نے حکومت کو ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات پر مجبور کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شپنگ متاثر ہونے سے گیس کی فراہمی میں کمی آئی ہے، جس کے باعث ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

بھارت کی وزارتِ پیٹرولیم و قدرتی گیس کی عہدیدار سجاتا شرما نے بتایا کہ صرف گزشتہ روز 2600 چھاپے مارے گئے اور 700 سلینڈر ضبط کیے گئے۔

واضح رہے کہ بھارت ایل پی جی کا دوسرا بڑا درآمد کنندہ ہے جو اپنی 60 فیصد ضرورت درآمد شدہ ایل پی جی سے پوری کرتا ہے، جو زیادہ تر مشرقِ وسطیٰ سے آتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں