کراچی بندرگاہ پر پھنسے پرانے کنٹینرز ہٹانے کے لیے 30 دن کی مہلت دی گئی۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی زیرصدارت فیصلہ ہوا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی بندرگاہ پر پھنسے ہوئے پرانے کنٹینرز کو ہٹانے کے لیے 30 دن کی مہلت دے دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی زیرصدارت اہم اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ علاقائی صورتحال کے باعث بندرگاہوں پر ٹرانس شپمنٹ کارگو میں اضافہ ہوا ہے۔ بندرگاہوں پر رش کم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی ضروری ہے۔
انہوں نے کنٹینرز کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی اور کے پی ٹی اور ٹرمینل آپریٹرز سے شفٹنگ پلان طلب کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آف ڈاک ٹرمینلز پر کارگو منتقلی کے لیے واضح کمرشل میکنزم بنایا جائے۔ انہوں نے آف ڈاک سہولیات اور ٹرانس شپمنٹ کارگو کا مکمل ریکارڈ رکھنے کی ہدایت بھی دی۔
یاد رہے کہ ان اقدامات سے بندرگاہوں پر رش کم ہوگا، تجارت میں آسانی پیدا ہوگی اور لاجسٹکس نظام بہتر ہوگا۔















