فیفا ورلڈکپ 2026، تمام ٹیموں کی لائن اپ مکمل

فیفا ورلڈکپ 2026 کے لیے تمام 48 ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہو گئی ہے، ٹورنامنٹ 11 جون سے 19 جولائی 2026 تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیفا ورلڈکپ 2026، تمام ٹیموں کی لائن اپ مکمل

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے 48 ٹیموں کی فہرست مکمل ہو چکی ہے۔ اس تاریخی اور توسیع شدہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں اب آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔

کانگو اور عراق نے حالیہ مرحلے میں کامیابی حاصل کر کے کوالیفائنگ مرحلہ مکمل کیا۔ اس کے ساتھ ہی ورلڈ کپ کی مکمل لائن اپ تیار ہو گئی۔

یہ عالمی ایونٹ 11 جون سے 19 جولائی 2026 تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا۔ 104 میچز 16 مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

اس ورلڈ کپ کا نیا فارمیٹ 12 گروپس پر مشتمل ہوگا، ہر گروپ میں چار ٹیمیں شامل ہوں گی۔ یہ فارمیٹ ٹیموں کے مقابلے کو مزید دلچسپ بنائے گا۔

یاد رہے کہ کوالیفائنگ کا طویل سلسلہ ستمبر 2023 میں شروع ہوا تھا، جس میں چھ کنفیڈریشنز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

دیگر متعلقہ خبریں