ایف بی آر کا یوٹیوبرز اور انفلوئنسرز پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر نے سوشل میڈیا آمدن پر ٹیکس قوانین جاری کیے، 50 ہزار سبسکرائبرز والے یوٹیوبرز پر ٹیکس ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایف بی آر، یوٹیوبرز اور انفلوئنسرز پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا سے حاصل آمدن کو ٹیکس نظام میں شامل کرنے کے لیے نئے قواعد جاری کیے ہیں۔

مسودے کے مطابق 50 ہزار یا اس سے زیادہ سبسکرائبرز والے یوٹیوبرز اور انفلوئنسرز کو کاروباری حیثیت میں ٹیکس دینا ہوگا۔

ایف بی آر کی ترامیم کے تحت یوٹیوب اور دیگر ڈیجیٹل چینلز سے آمدن پر خصوصی ٹیکس لگے گا، جو مقامی اور غیر ملکی دونوں پر لاگو ہوگا۔

قابلِ ٹیکس آمدن میں مواد سے حاصل کمائی پر 30 فیصد اخراجات منہا ہوں گے، یوٹیوب آمدن کے لیے ہر ہزار ویوز پر 195 روپے تصور کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ اقدام ڈیجیٹل معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش ہے، جس سے آن لائن کمائی کرنے والوں کی نگرانی سخت ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں