پاسداران انقلاب کا امریکی اہداف پر بڑے حملے کا دعویٰ

پاسدارانِ انقلاب نے امریکی اور اسرائیلی اہداف پر بڑے حملے کا دعویٰ کیا، 100 سے زائد میزائل اور ڈرون استعمال کیے گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاسداران انقلاب، امریکی اہداف پر بڑے حملے کا دعویٰ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج نے امریکی اور اسرائیلی اہداف پر 100 سے زائد میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ یہ حملے مزاحمتی محاذوں کے ساتھ مل کر کیے گئے اور 200 راکٹ بھی فائر کیے گئے۔

ایرانی حکام کے مطابق، ان حملوں کا نشانہ اسرائیلی فوجی تنصیبات اور مبینہ ٹھکانے تھے۔ مزید دعویٰ کیا گیا کہ بحرین میں امریکی فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں تقریباً 80 اہلکار موجود تھے۔

قطر میں العدید ایئر بیس پر بھی میزائل حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہوا جبکہ دیگر تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔

یہ حملے اس وقت کیے گئے جب حزب اللہ نے اسرائیل پر 60 میزائل اور ڈرون حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اور جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ ایران نے جنگ ختم کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے لیکن مستقبل میں حملے نہ ہونے کی ضمانت مانگی ہے۔ عراق میں اسلامی مزاحمت نے بھی 41 امریکی فوجی اڈوں پر حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں