ایران میں اسپورٹس ہال پر امریکی حملے میں 21 نوجوان شہید

ایران کے شہر لامرد میں امریکی میزائل حملے میں 21 نوجوان شہید، ایرانی حکومت نے مذمت کرتے ہوئے حملے کو جنگی جرم قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا، ایران میں اسپورٹس ہال پر حملے میں 21 نوجوان شہید

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے صوبہ فارس کے شہر لامرد میں امریکی میزائل حملے میں 21 نوجوان شہری شہید ہوگئے ہیں۔ یہ حملہ ایک اسپورٹس ہال کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والے افراد میں نوعمر لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں۔ ایرانی حکومت نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے ‘قابل نفرت جنگی جرم’ قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا کہ حملے میں امریکا کے نئے پریسجن اسٹرائیک میزائل کا استعمال کیا گیا۔ اس میزائل نے معصوم نوجوانوں سے بھرے اسپورٹس ہال کو نشانہ بنایا۔

بقائی نے کہا کہ یہ میزائل اپنے ہدف سے اوپر پھٹتا ہے اور اس سے ہزاروں مہلک ٹکڑوں (ٹنگسٹن پیلٹس) بکھرتے ہیں، جو زیادہ انسانی نقصان کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے امریکا پر جان بوجھ کر شہریوں کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پہلے سے موجود ہے اور یہ حملہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں اضافہ کر سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں