سری لنکن فاسٹ بولر نوان تھشارا اپنے ہی بورڈ کیخلاف عدالت چلے گئے

سری لنکن بولر نوان تھشارا نے آئی پی ایل این او سی معاملہ پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سری لنکن بولر نوان تھشارا، آئی پی ایل این او سی معاملہ عدالت پہنچا

کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سری لنکن فاسٹ بولر نوان تھشارا نے اپنے ہی کرکٹ بورڈ کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کے لیے سری لنکا کرکٹ بورڈ کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں نوان تھشارا نے سری لنکن بورڈ کے صدر، خزانچی اور سی ای او کو فریق بنایا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ آئی پی ایل میں کھیلنے کے لیے این او سی (NOC) جاری کرنے کی ہدایت کی جائے۔

کولمبو ڈسٹرکٹ کورٹ میں اس کیس کی سماعت 9 اپریل کو ہوگی۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق نوان تھشارا کا آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا، مگر فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے پر بورڈ نے این او سی دینے سے انکار کیا۔

تھشارا نے کہا ہے کہ ان کا سری لنکا کرکٹ کے ساتھ معاہدہ 31 مارچ کو ختم ہو چکا ہے اور انہوں نے بورڈ کو اپنی انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی کے بارے میں آگاہ کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے فٹنس کے معیار کو بنیاد بنا کر این او سی دینے سے انکار کیا، جبکہ تھشارا اسے غیر منصفانہ قرار دے رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں