خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں سے 25 افراد جاں بحق ہوگئے۔ زخمیوں کی تعداد 77 ہے۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے 25 افراد جاں بحق ہوگئے۔ زخمیوں کی تعداد 77 ہے۔
پی ڈی ایم اے نے 25 مارچ سے بارشوں کے نقصانات کی رپورٹ جاری کی ہے۔ جاں بحق افراد میں 18 بچے، 2 مرد اور 5 خواتین شامل ہیں۔ زخمیوں میں 33 مرد، 9 خواتین اور 35 بچے شامل ہیں۔ 88 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 17 مکمل منہدم ہوئے۔
حکام کے مطابق بنوں، ایبٹ آباد، کوہاٹ اور دیگر اضلاع متاثر ہیں۔ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بارشیں مزید جاری رہ سکتی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ بنوں میں زیادہ متاثرہ افراد کے لواحقین کو امداد فراہم کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ بارشیں یکم اپریل سے 4 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ بلاوجہ سفر سے گریز کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔















