تہران میں امریکی و اسرائیلی حملوں سے 33 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا

تہران میں امریکی و اسرائیلی حملوں سے 33 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا، جس کے باعث 1,869 خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تہران، امریکی و اسرائیلی حملوں سے 33 ہزار گھروں کو نقصان

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تہران میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر رہائشی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ شہری حکام کے مطابق تقریباً 33 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

تہران کے میئر کے ترجمان محمد خانی نے بتایا کہ متاثرہ گھروں میں نقصان کی نوعیت مختلف ہے۔ کچھ گھروں کو معمولی نقصانات ہوئے ہیں جبکہ کئی مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور انہیں تعمیر نو کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان حملوں کے باعث 1,869 خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔ 1,245 خاندانوں کو شہر کے مختلف 23 رہائشی کمپلیکس میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام شروع ہو چکا ہے اور 4 ہزار سے زائد گھروں کی مرمت کا عمل جاری ہے۔ یہ کام بلدیاتی اداروں کی جانب سے یا مالی معاونت سے کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں کو پہنچنے والا یہ نقصان انسانی بحران کو بڑھا رہا ہے اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی ایک بڑا چیلنج ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں