یونان میں آنے والا سرخ طوفان مشرقی بحیرۂ روم اور شمالی افریقہ کی طرف بڑھنے لگا

یونان کے شہر کریٹ کے بعد سرخ طوفان مصر اور لیبیا کی جانب بڑھ رہا ہے، جس سے فضائی آلودگی اور صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یونان کے بعد، سرخ طوفان مصر اور لیبیا کی جانب بڑھتا ہوا

ایتھنز: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یونان کے شہر کریٹ میں سرخ ریت کا طوفان آنے کے بعد، یہ طوفان اب مشرقی بحیرۂ روم اور شمالی افریقہ کی طرف بڑھ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، کریٹ سرخ طوفان کی زد میں آچکا ہے اور اب یہ طوفان مصر اور لیبیا کی طرف بڑھ رہا ہے۔

اس طوفان کو صحارن ڈسٹ اسٹارم (Saharan Dust Storm) کہا جاتا ہے، جو صحارا کے ریگستان سے اٹھنے والی سرخ مٹی کا طوفان ہوتا ہے۔

ممکنہ اثرات میں فضائی آلودگی، سانس کے مسائل، خاص طور پر دمہ کے مریضوں کے لیے، اور نظر کی کمی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایسے طوفان وقتاً فوقتاً آتے رہتے ہیں، تاہم بعض اوقات ان کی شدت زیادہ ہو جاتی ہے، جس سے وہ یورپ تک بھی پہنچ جاتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں