ایران کےسابق وزیر خارجہ ڈاکٹر کمال خرازی کمال خرازی کے گھر پر حملہ اہلیہ شہید

ایران میں کمال خرازی کے گھر پر حملہ، اہلیہ شہید اور خود شدید زخمی۔ واقعہ سفارتی تعلقات پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران، کمال خرازی کے گھر پر حملہ اہلیہ شہید

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر اور سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر کمال خرازی کے گھر پر حملہ ہوا ہے۔ حملے میں ان کی اہلیہ شہید ہوگئیں جبکہ ڈاکٹر خرازی شدید زخمی ہیں۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹر کمال خرازی کی عمر 81 برس ہے اور وہ ایران کی خارجہ پالیسی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ وہ ایران کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ بھی ہیں جو خارجہ پالیسی پر اعلیٰ قیادت کو سفارشات بھیجتی ہے۔

حالیہ حملے کے بعد حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حملہ ان کی سفارتی سرگرمیوں کو متاثر کرنے کی کوشش ہوسکتا ہے۔

یہ حملہ ایران کی داخلی اور خارجی سیاست پر گہرے اثرات ڈال سکتا ہے۔ خاص طور پر امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ایران کی کشیدگی کے پس منظر میں یہ واقعہ اہمیت رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر کمال خرازی نے سابق صدر محمد خاتمی کے دور میں وزیر خارجہ کے طور پر خدمات انجام دیں اور ان کا شمار ایران کی اہم ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں