لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو اسموگ کے خلاف سنجیدہ اقدامات کی ہدایت جاری کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو اسموگ کے خلاف سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے اور آئندہ سماعت پر عملدرآمد رپورٹس طلب کی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور ہائیکورٹ، حکومت کو اسموگ کے خلاف سنجیدہ اقدامات کی ہدایت

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے حکومت کو سنجیدہ اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ عدالت میں اسموگ تدارک کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی، جس میں مختلف سرکاری محکموں نے اپنی رپورٹس پیش کیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل واٹر کمیشن کو رولز کا جائزہ لے کر ضروری ترامیم کرنے کا حکم دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ غیر مقامی درخت لاہور کے ماحول کو نقصان پہنچا رہے ہیں، اور سارا سال کی محنت ایک ماہ کی اسموگ میں ضائع ہو جاتی ہے۔

جوڈیشل واٹر کمیشن نے بتایا کہ 11 ہزار درختوں کے کاٹنے کا منصوبہ روک دیا گیا ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ ملک میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کی سفارشات بھی حاصل کی جائیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو ہدایت کی کہ اسموگ پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں، اور آئندہ سماعت پر سرکاری محکموں سے عملدرآمد رپورٹس طلب کی ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں اسموگ کے مسائل گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کی صحت متاثر ہورہی ہے۔ حکومت اور متعلقہ ادارے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں