فرانس نے فیفا ورلڈ رینکنگ میں 2018 کے بعد پہلی بار پہلی پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ پاکستان 202 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔
پیرس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیفا ورلڈ رینکنگ میں فرانس نے 2018 کے بعد پہلی بار پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
تازہ ترین رینکنگ میں اسپین دوسرے اور ارجنٹینا تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ پرتگال نے ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے اور برازیل چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے۔
ٹاپ 50 میں ترکیہ، آئیوری کوسٹ، سوئیڈن اور تیونس کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، جبکہ ویتنام نے 9 درجے ترقی کرتے ہوئے سب سے بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ نیپال اور بھوٹان کی بھی رینکنگ بہتر ہوئی ہے۔
ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرنے والی 48 ٹیموں میں سے 37 ٹیمیں ٹاپ 50 میں شامل ہیں۔ اٹلی، ڈنمارک اور نائجیریا، جو ٹاپ 30 میں ہیں، ورلڈکپ 2026 سے باہر ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان میانمار سے شکست کے بعد 202 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔















