پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ حکومت عالمی مارکیٹ کے بوجھ کو عوام تک منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق، وفاقی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کے فیصلے کا امکان ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں درآمدی لاگت کے مقابلے میں 100 روپے اور ڈیزل میں 200 روپے فی لیٹر سے زائد کا فرق موجود ہے۔
حکام کے مطابق، آئندہ چند روز میں نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے۔
یاد رہے کہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد اور امریکی خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔















