پاکستان سمیت ثالثوں کے ذریعے امریکہ کے پیغامات موصول ، اسماعیل بقائی

ایران نے تصدیق کی ہے کہ امریکی پیغامات ثالثوں کے ذریعے موصول ہوئے ہیں، براہ راست مذاکرات نہیں ہو رہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان سمیت ثالثوں کے ذریعے امریکہ کے پیغامات موصول ، اسماعیل بقائی

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان سمیت ثالثوں کے ذریعے امریکہ کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

اسماعیل بقائی نے براہ راست مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ ثالثی کا عمل جاری ہے، تاہم امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں ہو رہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق سینئر ایرانی حکام نے بتایا کہ ثالثوں نے ایران سے رابطہ کر کے سفارتکاری جاری رکھنے پر گفتگو کی، مگر عارضی جنگ بندی پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

پہلے خبر آئی تھی کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستانی ثالث کاروں سے ایران تنازع پر بات چیت کی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے ثالثوں کے ذریعے ایران کو پیغام بھیجا کہ کچھ امریکی مطالبات پورے ہونے پر جنگ بندی پر غور کیا جا سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں