ایران اسرائیل کشیدگی کے دوران 40 مزید پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 6832 افراد وطن واپس آچکے ہیں۔
کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ 33ویں روز بھی جاری ہے۔
حکام کے مطابق گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے آج مزید 40 افراد پاکستان واپس پہنچے ہیں۔ اب تک گبد ریمدان بارڈر سے مجموعی طور پر 2755 افراد وطن پہنچ چکے ہیں۔
تفتان بارڈر کے ذریعے گزشتہ 33 دنوں میں 4 ہزار 77 افراد پاکستان واپس آ چکے ہیں۔ 28 فروری سے اب تک دونوں بارڈرز سے 6832 افراد وطن واپس پہنچے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ وطن واپس پہنچنے والوں میں سی مین، زائرین، مزدور، پاکستانی طلباء، بزنس مین اور ایران کے رہائشی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث پاکستانی شہریوں کی واپسی میں اضافہ ہوا ہے۔















