نئی تحقیق میں گردوں اور منہ کی صحت کے درمیان تعلق دریافت ہوا ہے، جو گردوں کے امراض کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایک نئی تحقیق میں گردوں کے امراض کا خطرہ بڑھانے والے عنصر کی شناخت ہوئی ہے۔ محققین نے منہ کی صحت اور گردوں کی صحت کے درمیان تعلق کو دریافت کیا ہے۔
تحقیق جرنل بی ایم سی نیفرولوجی میں شائع ہوئی، جس میں 150 تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ ان رپورٹس میں منہ اور گردوں کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا تھا۔
محققین کا کہنا ہے کہ منہ کی خراب صحت مدافعتی نظام کو متاثر کرتی ہے اور خون کی شریانوں کو سکڑتی ہے۔ اس کے علاوہ منہ میں موجود جراثیم جسم میں ورم پیدا کرتے ہیں۔
یہ ورم نہ صرف امراض قلب کا باعث بنتا ہے بلکہ گردوں کی صحت پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ گردوں کے امراض کے شکار افراد میں بھی مسوڑوں کے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
واضح رہے کہ گردوں کے امراض دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو متاثر کرتے ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں ان امراض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔















