کیلیفورنیا میں دیو ہیکل وہیل سے ونڈ سرفر کا تصادم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کیلیفورنیا کی خلیج میں ونڈ سرفر کی دیو ہیکل ہمپ بیک وہیل سے ٹکر کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جس نے سوشل میڈیا پر حیرانگی پیدا کر دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کیلیفورنیا میں دیو ہیکل وہیل سے ونڈ سرفر کا تصادم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کیلیفورنیا کی خلیج میں ونڈ سرفنگ کرتے ہوئے ایک سرفر کی دیوہیکل ہمپ بیک وہیل سے ٹکر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ یہ ویڈیو دیکھنے والوں کو حیران کر رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ونڈ سرفر گولڈن گیٹ برج کے قریب تیزی سے سفر کر رہا تھا جب اچانک ایک دیو ہیکل وہیل سطحِ سمندر پر ابھری اور سرفر سے ٹکرا گئی۔

اس حادثے میں ونڈ سرفر توازن کھو بیٹھا اور پانی میں گر گیا، جبکہ وہیل فوراً گہرے پانیوں میں غوطہ لگا گئی۔ خوش قسمتی سے، سرفر جلد ہی سطح پر واپس آیا، لیکن ابھی تک کسی سنگین چوٹ کی اطلاع نہیں ملی۔

ماہرینِ ماحولیات کے مطابق، ہمپ بیک وہیلز اس وقت اپنی سالانہ ہجرت کے عمل میں ہیں، جو ان کے لیے خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔ اس سال چار وہیلز ہلاک ہو چکی ہیں، جن میں سے ایک بحری جہاز کے ٹکرانے سے ہلاک ہوئی۔

واضح رہے کہ یہ وہیلز سان فرانسسکو کے ساحلوں سے الاسکا کی جانب سفر کرتی ہیں، اور ماہرین کے مطابق یہ ہجرت کا سیزن ان کے لیے کافی چیلنجنگ ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں