ایران نے ملک دشمن طاقتوں سے تعاون کرنے پر 65 افراد کو گرفتار کر لیا، ان پر امریکا و اسرائیل کو معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کی سیکیورٹی فورسز نے ملک دشمن طاقتوں کے ساتھ تعاون کے الزام میں 65 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
پاسداران انقلاب نے بتایا ہے کہ یہ افراد ملک کی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث تھے اور مبینہ طور پر امریکا و اسرائیل کو معلومات فراہم کر رہے تھے۔
یہ گرفتاریاں مرکزی صوبہ مرکازی میں کی گئیں، جہاں حکام نے ان افراد کو دشمن کے ایجنٹ اور معاون قرار دیا ہے۔
ایرانی حکام نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں ملک بھر میں سینکڑوں افراد گرفتار ہوئے ہیں، جن پر امریکا یا اسرائیل کو حساس معلومات پہنچانے کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ بعض افراد پر حساس مقامات کی ویڈیوز بنانے کا بھی الزام ہے، جس کے بعد ایران میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔











