ایران نے ٹرمپ کو پیغام دیا ہے کہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھلے گی، لیکن ان کے لیے نہیں۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی پارلیمانی نیشنل سکیورٹی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے بیان دیا ہے کہ خطے میں میری ٹائم رجیم (Maritime Regime) کی تبدیلی کے بعد ٹرمپ کا رجیم چینج کا خواب پورا ہو گیا۔
ابراہیم عزیزی نے سوشل میڈیا پر پیغام دیا کہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھلے گی، لیکن ٹرمپ کے لیے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ آبنائے ان لوگوں کے لیے کھلے گی جو ایران کے نئے قوانین کی پاسداری کریں گے۔
ایرانی سربراہ نے واضح کیا کہ 47 سالہ مہمان نوازی کا دور ہمیشہ کے لیے ختم ہو گیا ہے۔ یہ پیغام ٹرمپ کے ‘رجیم چینج’ کے خواب کو نشانہ بناتا ہے۔
یہ اقدام ایران کے نئے میری ٹائم قوانین کے تحت کیا جا رہا ہے، جو خطے میں مزید استحکام لانے کا مقصد رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ حال ہی میں ایران کی قومی سلامتی کمیٹی نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ٹول وصول کرنے کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔











