ایران جنگ کے ایک مہینے میں عرب ممالک کو 186 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران جنگ کے ایک مہینے کے دوران عرب ممالک کو 186 ارب ڈالر کا بھاری نقصان پہنچا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل عبداللہ دردری نے کہا ہے کہ جنگ بندی میں تاخیر سے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ایک ماہ کی جنگ کے نتیجے میں عرب خطے کی مجموعی قومی پیداوار میں تقریباً 6 فیصد کمی کا اندازہ ہے۔
عبداللہ دردری کے مطابق ایران جنگ سے مشرقی بحیرہ روم کے خطے کو تقریباً 30 ارب ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔ عرب ممالک میں 37 لاکھ نوکریاں ختم ہو سکتی ہیں جبکہ 40 لاکھ مزید افراد غربت کی لکیر سے نیچے جا سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق مشرق وسطیٰ بحران کے سبب 12 ملین بیرل یومیہ سے زائد آئل سپلائی ضائع ہو چکی ہے۔ اس کے اثرات عالمی معیشت پر گہرے ہو رہے ہیں۔
یہ صورتحال عالمی معیشت کے لیے تشویشناک ہے کیونکہ عالمی مالیاتی نظام پر اس کے اثرات دیر پا ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران پر امریکا اسرائیل جنگ کے نتیجے میں دنیا کی معیشتوں کو بڑے مالیاتی نقصانات ہو رہے ہیں۔












