زندگیاں تباہ کرنے کا الزام، ریشم نے دیدار کو جواب دے دیا

اداکارہ ریشم نے دیدار کی تنقید کا سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان پر الزام لگانے والوں کی اپنی پہچان نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ریشم کا دیدار پر شدید ردعمل، نجی ٹی وی انٹرویو میں واضح بیان

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم نے اداکارہ دیدار کی تنقید پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

اداکارہ دیدار نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں ریشم پر منفی ہونے اور لوگوں کی زندگیاں خراب کرنے کا الزام لگایا تھا۔

ریشم نے ایک انٹرویو میں دیدار کا نام لیے بغیر انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور اپنے دوستوں کو خبردار کیا کہ وہ ہوشیار رہیں۔

ریشم نے کہا کہ ان کے لنگر سے مسئلہ ہے، اور کہا کہ جو لوگ ان پر الزام لگا رہے ہیں ان کی اپنی کوئی پہچان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ریشم اور دیدار کے درمیان یہ اختلافات طویل عرصے سے چل رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں