برطانیہ مشرق وسطیٰ کی جنگ میں شامل نہیں ہوگا۔ برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے ایران جنگ میں شمولیت نہ کرنے کا اعلان کیا، کہا کہ برطانیہ مشرق وسطیٰ جنگ میں نہیں جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برطانوی وزیراعظم، ایران جنگ میں شمولیت سے انکار

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ کے وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے دوبارہ واضح کیا ہے کہ برطانیہ مشرق وسطیٰ کی جنگ میں شامل نہیں ہوگا۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کئیر اسٹارمر نے کہا کہ ایران امریکا جنگ ہماری نہیں ہے اور کسی صورت ہم اس میں شامل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایران جنگ کے اثرات مستقبل پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں، اس لیے برطانیہ کو اس جنگ میں گھسیٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے فارن سیکرٹری ییٹی کوپر سیاسی و سفارتی اقدامات کریں گے اور بین الاقوامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ اور فرانس کے ایران جنگ میں شامل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں