ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں نے آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹر سڈل کو ‘چاچا’ کا نام دے دیا

ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں نے پیٹر سڈل کو ‘چاچا’ کا نام دے دیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملتان سلطانز، پیٹر سڈل کو نیا نام چاچا دے دیا

ملتان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں نے آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹر سڈل کو ‘چاچا’ کا نام دے دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ملتان سلطانز کے کھلاڑی پیٹر سڈل کو ‘چاچا’ کہہ کر مخاطب کر رہے ہیں۔ سڈل نئے نام پر مسکرائے۔

پیٹر سڈل نے کہا کہ پی ایس ایل میں وہ غیرملکی چاچا ہیں جبکہ افتخار احمد مقامی چاچا کہلاتے ہیں۔

سڈل نے بتایا کہ ملتان سلطانز کی ٹیم کے سبھی کھلاڑی ان کو چاچا کہتے ہیں، حارث رؤف نے بگ بیش میں یہ لقب دیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 میں آج ملتان سلطانز اور حیدرآباد کنگز کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں