فخر زمان نے پی ایس ایل میں بال ٹیمپرنگ پابندی کے خلاف اپیل دائر کر دی

فخر زمان نے پی ایس ایل میں بال ٹیمپرنگ کے الزام پر دو میچز کی پابندی کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فخر زمان، پی ایس ایل میں بال ٹیمپرنگ پابندی کے خلاف اپیل

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ میں فخر زمان پر بال ٹیمپرنگ کے الزام میں دو میچز کی پابندی لگا دی گئی ہے، جس کے خلاف انہوں نے اپیل دائر کر دی ہے۔

فخر زمان نے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گیند کے ساتھ کسی بھی چھیڑ چھاڑ میں ملوث نہیں تھے۔ انہوں نے پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ کر کے اپنے موقف کی وضاحت کی ہے۔

یہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب اتوار کو لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کو کراچی کنگز کے خلاف بال ٹیمپرنگ پر جرمانہ ہوا۔

پی سی بی کے مطابق، فخر زمان لیول 3 کے قصور وار پائے گئے ہیں اور وہ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچز میں شرکت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ 35 سالہ فخر زمان 215 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں