پنجاب میں اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

پنجاب میں اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان کیا گیا ہے، اسکول ہفتے میں چار دن کھلیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب، اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، جمعہ کو ہفتہ وار چھٹی ہوگی جبکہ اسکول ہفتے میں چار دن کھلے رہیں گے۔

نئے اوقات کار کے تحت، اسکول صبح 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک جاری رہیں گے۔ ڈبل شفٹ اسکولوں میں مارننگ شفٹ ساڑھے 12 بجے ختم ہوگی جبکہ سیکنڈ شفٹ دوپہر ایک بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک ہوگی۔

محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ان تبدیلیوں کا مقصد تعلیمی نظام کو بہتر بنانا اور تدریسی عمل کو مؤثر بنانا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسکول ہفتے میں پانچ دن کھلے رہتے تھے اور جمعہ کو بھی تدریسی عمل جاری رہتا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں