ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کے جنگ بندی بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپریم لیڈر خامنہ ای صحت مند ہیں۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی سے متعلق بیان کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای مکمل طور پر صحت مند ہیں اور جنگی حالات کی بنا پر عوام کے سامنے نہیں آرہے۔
وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر کوئی بھی امریکی سفارت کاری پر اعتماد نہیں کر سکتا، کیونکہ امریکا اپنے مطالبات مسلط کرنے کے لیے مذاکرات کا سہارا لیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا سفارت کاری کو طاقت کے استعمال کے لیے راہ ہموار کرتا ہے، جبکہ جنگ امریکا اور اسرائیل نے شروع کی اور تہران اپنے دفاع میں مصروف ہے۔
واضح رہے کہ پاسداران انقلاب نے بھی ٹرمپ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل کنٹرول میں ہے اور امریکی صدر کی نمائش سے نہیں کھولا جائے گا۔











