سعودی عرب میں امریکی پائلٹوں پر حملے کا دعویٰ، ایران

ایران نے سعودی عرب میں امریکی پائلٹوں پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا ہے، جس میں کئی مراکز تباہ ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران، سعودی عرب میں امریکی پائلٹوں پر حملے کا دعویٰ

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے سعودی عرب میں امریکی پائلٹوں اور لڑاکا طیاروں کے عملے پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ حملہ الخرج علاقے میں ہوا جہاں 200 امریکی پائلٹوں کی رہائشگاہوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔

پاسداران انقلاب کے مطابق، اسرائیل کے ایکسپریس ہاف اونگ کنٹینر جہاز پر بھی میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ حملوں کے نتیجے میں کئی امریکی مراکز تباہ اور 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

ایرانی بحریہ نے متحدہ عرب امارات کے ساحلی علاقے میں امریکی مرینز کی میٹنگ کو ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ یہ میٹنگ فوجی اڈے سے باہر ہو رہی تھی اور اس کو خاص طور پر ہدف بنایا گیا۔

بحرین کے مناما ایئرپورٹ کے قریب امریکی ففتھ فلیٹ کے ہاک اینٹی ڈرون نظام کو بھی ڈرونز سے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ کویت کے احمد الجبر فوجی اڈے میں دو ارلی وارننگ ریڈار نظام بھی تباہ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد یہ حملے سامنے آئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں حالیہ برسوں میں تناو بڑھا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں