ایران کا قطر آئل ٹینکر پر میزائل حملہ

ایرانی کروز میزائل نے قطر کے آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا، جانی نقصان نہیں ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا قطر آئل ٹینکر پر میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں

دوحہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قطر کی وزارت دفاع کے مطابق ایرانی کروز میزائل نے قطری پانیوں میں ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا۔ خوش قسمتی سے اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق قطر انرجی کے زیر استعمال ‘Aqua 1’ نامی ٹینکر کو تین کروز میزائلوں میں سے ایک نے نشانہ بنایا، جبکہ دو میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

یہ ٹینکر راس لفان انڈسٹریل سٹی کے قریب موجود تھا، جہاں دنیا کا سب سے بڑا گیس پلانٹ واقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق جہاز کو پانی کی سطح سے اوپر نقصان پہنچا، تاہم کسی ماحولیاتی آلودگی کی اطلاع نہیں ملی۔

یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے بھی تصدیق کی ہے کہ واقعہ سمندری حدود میں پیش آیا ہے، جبکہ خطے میں کشیدگی کے باعث بحری ٹریفک کو بڑھتے خطرات لاحق ہیں۔

یاد رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے اثرات خلیجی ممالک تک پھیل چکے ہیں، اور قطر کی ایل این جی برآمدی صلاحیت کا تقریباً 17 فیصد متاثر ہو چکا ہے، جس سے یورپ اور ایشیا کو سپلائی میں خلل کا خدشہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں