بلوچستان میں سیلابی ریلوں سے مسافر وین اور ٹرک بہہ گئے

قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، مسافر وین اور ٹرک بہہ گئے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قلعہ عبداللہ، سیلابی ریلوں سے مسافر وین اور ٹرک بہہ گئے

چمن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ، گلستان اور جنگل پیرعلیزئی کے مختلف مقامات پر سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی۔ ان ریلوں کی زد میں ایک مسافر وین اور ٹرک بہہ گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق، تحصیل گلستان کے علاقے حبیب زئی میں ایک ٹرک سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔ اس ٹرک میں اشیائے خورونوش موجود تھیں جو کہ ریلے کی نذر ہو گئیں۔

ضلعی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ سیلابی ریلے میں ایک وین بھی بہہ گئی جس میں 15 مسافر سوار تھے۔ اس حوالے سے ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے۔

قلعہ عبداللہ ندی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے جس کی وجہ سے کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک شدید متاثر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پشین اور توبہ اچکزئی کے مختلف برساتی ندیوں میں بھی مسافر گاڑیاں پھنس گئی ہیں، جو کہ انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج بن چکی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں