چین میں 55 سالہ خاتون نے 25 سالہ شخص سے شادی کر لی

چین میں 55 سالہ یو وین ہونگ نے 25 سالہ شخص سے شادی کر لی اور 5 کروڑ یوآن تحفے میں دیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین، 55 سالہ خاتون نے 25 سالہ شخص سے شادی کر لی

چین: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین میں ایک 55 سالہ امیر خاتون نے 25 سالہ شخص سے شادی کر لی اور اسے تحفے میں 5 کروڑ یوآن (2 ارب پاکستانی روپے سے زائد) دیے۔

یو وین ہونگ، جو ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئیں، نے 18 سال کی عمر میں بیوٹی انڈسٹری میں کام شروع کیا تاکہ گھر والوں کی مدد کر سکیں۔

کچھ عرصے بعد انہوں نے اپنا بیوٹی سیلون کھولا اور 2004 میں ہانگ کانگ میں ایک کاروباری ادارے کی بنیاد رکھی، جس سے وہ اپنی کاروباری سلطنت قائم کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

45 سال کی عمر میں انہوں نے ایک جوان ماڈل سے محبت شروع کی، مگر اب انہوں نے ایک اور 25 سالہ شخص سے شادی کر لی ہے جو ماضی میں ان کی کمپنی کے لیے بطور ماڈل کام کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ یو وین ہونگ نے اپنی شادی کے وقت اس شخص کو 5 کروڑ مالیت کے تحائف دیے جن میں نقد رقم، جائیداد اور گاڑیاں شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں