پی ایس ایل نے کھلاڑیوں کی ملاقاتوں کے لیے پی سی بی کی نئی ہدایات جاری

پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائزز کو کھلاڑیوں کی ملاقاتوں کی اطلاع 24 گھنٹے قبل دینے کی ہدایت کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ایس ایل، کھلاڑیوں کی ملاقاتوں کے لیے پی سی بی کی نئی ہدایات

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل فرنچائزز کو کھلاڑیوں کی اہلخانہ اور دوستوں سے ملاقات کے بارے میں نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

پی سی بی کی ہدایات کے مطابق، لاہور قلندرز کے کھلاڑی شاہین آفریدی اور سکندر رضا کی جانب سے بغیر اجازت افراد کے ہوٹل روم میں لے جانے پر پولیس نے خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا۔

پنجاب پولیس نے پی سی بی کو خط لکھا کہ شاہین آفریدی اور سکندر رضا غیر مجاز افراد کو ہوٹل کمرے میں لے گئے، جس پر مستقبل میں سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔

سکندر رضا نے کہا کہ دوستوں کو وہ شاہین کی مدد سے اپنے کمرے میں لائے، اگر ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئی تو یہ ان کا قصور ہے، شاہین کا نہیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے اب تمام فرنچائزز کو ہدایت دی ہے کہ ملاقاتوں کی اطلاع 24 گھنٹے قبل دی جائے تاکہ بورڈ انتظامات کرسکے۔

دیگر متعلقہ خبریں