وفاقی حکومت کا سولر بلنگ نظام میں بڑی تبدیلی

وفاقی حکومت نے سولر سسٹم کے بلنگ نظام میں ترمیم کر کے اضافی بجلی پر ریلیف ختم کر دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وفاقی حکومت، سولر بلنگ نظام میں بڑی تبدیلی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی حکومت نے سولر سسٹم سے بجلی پیدا کرنے والے صارفین کے بلنگ نظام میں ترمیم کر دی ہے۔ یہ تبدیلی معاہدے کے برعکس کی گئی ہے، جس کے تحت اضافی بجلی کو ‘صفر’ یونٹ قرار دیا گیا ہے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کے کنکشن پر ‘ایکسپورٹ ایم ڈی آئی چیک’ نافذ کیا گیا ہے۔ نئے نظام کے تحت اضافی پینلز سے بجلی پر دیا گیا ریلیف مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

حکومتی فیصلے کے مطابق اضافی بجلی سسٹم میں شامل ہو گی، لیکن نیٹ میٹرنگ پالیسی کے تحت اس پر ریلیف نہیں ملے گا۔ حکومت نے ایکسپورٹ ایم ڈی آئی ریڈنگ کی بنیاد پر اضافی جنریشن پر ریلیف بند کر دیا ہے۔

اس اقدام کے نتیجے میں منظور شدہ جنریشن لائسنس سے زیادہ پینلز لگانے پر ایکسپورٹ یونٹس پر بھی ریلیف ختم کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو منظم کرنا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں سولر توانائی کے فروغ کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی متعارف کرائی گئی تھی، جس کا مقصد ملک میں توانائی کے بحران کا حل پیش کرنا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں