خیبرپختونخوا حکومت کا اقلیتی فنڈ میں 400 ملین روپے تک اضافہ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے اقلیتی برادری کے انڈومنٹ فنڈ میں 400 ملین روپے اضافے کی منظوری دی ہے، جس سے متاثرین کے لیے امدادی پیکج بڑھایا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبرپختونخوا، اقلیتی فنڈ میں 400 ملین روپے تک اضافہ

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے اقلیتی برادری کے لیے انڈومنٹ فنڈ میں 400 ملین روپے تک اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت دہشتگردی سے متاثرہ اقلیتی برادری کی سسمنٹ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا، جس میں متاثرین کے لیے امدادی پیکج میں نمایاں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں 2013 کے آل سینٹس چرچ کوہاٹی گیٹ پشاور حملے کے متاثرین کو رواں ہفتے مالی معاونت کے چیکس دینے کی ہدایت دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے انڈومنٹ فنڈ کی سیڈ منی 200 ملین روپے سے بڑھا کر 400 ملین روپے کرنے کی منظوری دی۔

بیواؤں کے لیے امدادی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ اسی طرح یتیموں کے لیے امداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ، معذور افراد کے لیے 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ اور زخمیوں کے لیے ایک لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے اقلیتی برادری کے لیے محکمہ اوقاف میں علیحدہ ڈائریکٹوریٹ کے قیام پر ہوم ورک کرنے کی ہدایت دی اور ان کی رہائشی کالونیوں کی بحالی کے لیے ترقیاتی سکیم آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کا کہا۔

یاد رہے کہ اقلیتی برادری کا تحفظ اور فلاح حکومت کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے اور ملکی ترقی میں ان کا کردار قابل قدر ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں