روس کا فوجی طیارہ تباہ، 29 افراد ہلاک

روس کے فوجی طیارے اے این 26 کے حادثے میں 29 افراد ہلاک، تکنیکی خرابی پر تحقیقات جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روس، فوجی طیارہ تباہی کا شکار 29 افراد ہلاک

ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس کا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں 29 افراد کی جانیں چلی گئیں۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق طیارہ اے این 26 کریمیا میں گر کر تباہ ہوا، جس میں 23 مسافر اور عملے کے 6 ارکان شامل تھے۔

حکام نے بتایا کہ اڑان بھرنے کے بعد پائلٹ کا ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ منقطع ہو گیا، جس کے بعد طیارہ تباہ ہوا۔ ریسکیو ٹیم نے ملبے کو تلاش کر لیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی ہو سکتی ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی روس میں فوجی طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں، جن کی تحقیقات چل رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں