لاہور میں 21 روزہ تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے، تعلیمی سرگرمیاں بحال۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) 21 روز کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے آج دوبارہ کھل گئے ہیں۔ طلباء کی موج مستی ختم ہوچکی ہے اور اب پڑھائی کا وقت آگیا ہے۔
پنجاب بھر میں تعلیمی سرگرمیاں پھر سے فزیکل حاضری کے ساتھ شروع ہو چکی ہیں۔ سکولوں کے اوقات کار مقرر کر دیے گئے ہیں، جو صبح 8:45 سے دوپہر 1:30 تک ہوں گے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بھی جامعات میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کی اجازت دی ہے، جس کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
تعلیمی ادارے 10 مارچ سے کفایت شعاری مہم کے تحت آن لائن کلاسز میں منتقل کیے گئے تھے۔ اب دوبارہ فزیکل کلاسز شروع ہو رہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی تعلیمی ادارے کفایت شعاری مہم کے تحت آن لائن منتقل کیے گئے تھے، جس سے طلباء کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔















