پاکستانی نوجوان آن لائن اسکیمنگ کا شکار ہو رہے ہیں

آن لائن اسکیمنگ میں پاکستانی نوجوان دھوکہ کھا رہے ہیں، بیرون ملک ملازمتوں کے جھوٹے خواب دکھائے جاتے ہیں جو بعد میں مشکلات کا سبب بنتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی نوجوان، آن لائن اسکیمنگ کا شکار ہو رہے ہیں

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آن لائن اسکیمنگ پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی مشکل بن گئی ہے۔ سوشل میڈیا اور آن لائن پلیٹ فارمز پر نوجوانوں کو بیرون ملک بھاری تنخواہوں والی ملازمتوں کے خواب دکھائے جاتے ہیں۔

بہتر مستقبل کی تلاش میں نوجوان ان کمپنیوں پر اعتماد کرتے ہیں اور دھوکہ کھا جاتے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن شہزاد اکبر نے بتایا کہ پہلے کمزور مالی حالات والے لوگ متاثر ہوتے تھے، مگر اب پڑھا لکھا طبقہ بھی اس کا شکار ہو رہا ہے۔

تعلیم یافتہ نوجوان چمکدار اشتہارات سے متاثر ہو کر ان کمپنیوں کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔ یہ کمپنیاں ورک ویزے کی فیس کے بجائے وزٹ ویزے پر بلوا کر نوجوانوں کو غیر قانونی اسٹیٹس میں لے آتی ہیں۔

یہ کمپنیاں نوجوانوں کا پاسپورٹ اپنے پاس رکھ لیتی ہیں اور پھر بلامعاوضہ مشقت کا آغاز ہوتا ہے۔ نوجوانوں کو جبراً یا دباؤ میں کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے، اور دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دی جائے گی۔

واضح رہے کہ متاثرہ نوجوان سفارت خانوں سے مدد کی کوشش کرتے ہیں، مگر پکڑے جانے پر ڈی پورٹ کر دیے جاتے ہیں، جس سے ان کا پروفائل ریڈ لسٹ میں آ جاتا ہے اور سفر مزید مشکل ہو جاتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں