جان سینا نے ریسل مینیا 42 میں میزبان کے طور پر واپسی کا اعلان کیا۔ یہ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی شرکت ہوگی۔
لاس ویگاس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جان سینا نے ریسلنگ کیریئر سے ریٹائرمنٹ کے 3 ماہ بعد ریسل مینیا 42 میں میزبان کے طور پر واپسی کا اعلان کیا ہے۔
سینا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریسل مینیا میں میزبان کے کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ ان کی پہلی بار ایونٹ میں اس کردار میں شرکت ہوگی۔
ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ان کا سفر مختلف رہا، مگر اب وہ ایک نئی ذمہ داری کے ساتھ دوبارہ ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بن رہے ہیں۔
اس اعلان کی تصدیق کرتے ہوئے ڈبلیو ڈبلیو ای نے سینا کو ‘دی گوٹ’ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ شائقین ایک یادگار ایونٹ کے لیے تیار رہیں۔
واضح رہے کہ جان سینا نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنی آخری فائٹ کے بعد باقاعدہ طور پر رِنگ کو خیرباد کہا تھا۔















