کراچی میں دودھ کی قیمت 20 روپے بڑھ کر 240 روپے فی لیٹر ہوگئی، شہریوں میں تشویش۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں دودھ کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے، جس سے شہریوں میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔
کمشنر کراچی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کی نئی قیمت 240 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
ڈیری فارمرز کے لیے دودھ کی قیمت 215 روپے فی لیٹر جبکہ ہول سیلرز کے لیے 225 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے سے روزمرہ کے اخراجات بڑھ جائیں گے، جس کا اثر ان کی روزمرہ زندگی پر پڑے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے مہنگائی کی وجہ سے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس میں دودھ بھی شامل ہے۔















