وادی کیلاش میں پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی نافذ

وادی کیلاش میں ماحولیاتی تحفظ کی خاطر پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جو 60 دن تک نافذ رہے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وادی کیلاش، پلاسٹک بیگز پر پابندی نافذ

چترال: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وادی کیلاش میں ماحولیاتی تحفظ اور سیاحتی مقامات کی صفائی کو یقینی بنانے کے لیے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پلاسٹک بیگز ماحولیاتی آلودگی، نکاسی آب میں رکاوٹ اور قدرتی نظام کو متاثر کرتے ہیں۔ یہ پابندی ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ہے۔

وادی کیلاش ایک اہم سیاحتی علاقہ ہے، خاص طور پر چلم جوشٹ فیسٹیول کے دوران بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد متوقع ہے، اسی لیے پلاسٹک بیگز کی خرید و فروخت، ترسیل اور ذخیرہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

پابندی کا حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور 60 دن تک مؤثر رہے گا۔ خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس اقدام کا مقصد علاقے کے قدرتی حسن اور ماحول کو محفوظ بنانا ہے، تمام شہریوں اور سیاحوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں