بڑھتی عمر میں ماں بننا، صحت مند حمل کے لیے اہم تدابیر

خواتین میں 35 سال یا زیادہ عمر میں ماں بننے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عمر میں حمل کے دوران چیلنجز کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بڑھتی عمر میں ماں بننا، صحت مند حمل کے لیے اہم تدابیر

ٹیکساس: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ خواتین میں 35 سال یا اس سے زائد عمر میں پہلی بار ماں بننے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اس عمر میں حمل کے دوران چند چیلنجز اور احتیاطی تدابیر کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

ڈاکٹر جیکولین مینز، جو خود 30 سال کی عمر کے آخری حصے میں ماں بنیں، کہتی ہیں کہ اس عمر میں حمل جسمانی طور پر تھکا دینے والا ہو سکتا ہے۔ 2023 میں ہونے والی کل پیدائشوں میں سے 21 فیصد مائیں 35 سال یا اس سے زائد عمر کی تھیں، جو 1990 کے مقابلے میں دوگنی شرح ہے۔

ڈاکٹر مائیکل وارن کا کہنا ہے کہ 35 سال سے زیادہ عمر کی خواتین بھی صحت مند حمل اور خوشحال بچوں کی امید رکھ سکتی ہیں۔ اچھی جسمانی حالت میں ہونا مشکلات کو بہتر طریقے سے سہنے میں مدد دیتا ہے۔

ڈاکٹر اشلے زنک کے مطابق، حاملہ ہونے سے پہلے خود کو جسمانی طور پر فٹ کرنا ضروری ہے، جیسے متوازن غذا، متحرک طرزِ زندگی اور سگریٹ نوشی سے پرہیز۔ حمل کی منصوبہ بندی سے پہلے چیک اپ کروانا فائدہ مند ہوتا ہے تاکہ کسی بھی صحت کے مسئلے پر بات کی جا سکے۔

یاد رہے کہ 40 سال سے زائد عمر کی خواتین میں بڑا آپریشن کے امکانات 48 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔ تاہم، بہترین منصوبہ بندی، باقاعدہ طبی معائنے اور صحت مند طرزِ زندگی اپنا کر بڑی عمر میں بھی ایک محفوظ حمل اور صحت مند بچے کی خواہش پوری کی جا سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں