دبئی میں بغیر ڈرائیور والی ٹیکسی سروس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، 100 خودکار ٹیکسیاں شامل کی گئیں۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دبئی میں بغیر ڈرائیور والی ٹیکسی سروس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ یہ سروس دبئی کی سڑکوں پر دستیاب ہو چکی ہے۔
چینی کمپنیوں کی معاونت سے یہ سروس ام السقیم اور جمیرہ کے علاقوں میں شروع کی گئی ہے۔ یہ اقدام جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق 100 خودکار ٹیکسیاں دبئی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک میں شامل کی گئی ہیں۔ مستقبل قریب میں ان گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔
یہ سروس دبئی میں ٹرانسپورٹ کے نئے دور کا آغاز ہے اور شہر کو بین الاقوامی سطح پر مزید پائیدار بنانے کا حصہ ہے۔
یاد رہے کہ دبئی کی حکومت نے حالیہ برسوں میں ٹیکنالوجی کے میدان میں کئی اہم اقدامات کیے ہیں تاکہ شہر کو جدید ترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔















