دبئی کے ولی عہد کا کاروباری شعبے کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان نے کاروباری شعبے کے لیے ایک ارب درہم کا امدادی پیکیج دیا۔ یہ اقدام معیشت کی مضبوطی کے لیے اہم ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دبئی، ولی عہد کا کاروباری شعبے کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے کاروباری شعبے کے لیے امدادی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

یہ پیکیج ایک ارب درہم مالیت کا ہے اور یکم اپریل سے نافذ العمل ہو گا۔ یہ منصوبہ تین سے چھ ماہ کے دوران مکمل ہوگا۔

حکام کے مطابق اس پیکیج کا مقصد علاقے کی معیشت کو مستحکم کرنا اور کاروباری اداروں کی مدد کرنا ہے۔

یہ اقدام دبئی کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے تاکہ کاروبار مزید ترقی کر سکیں۔

یاد رہے کہ دبئی کی حکومت وقتاً فوقتاً کاروباری شعبے کی مدد کے لیے مختلف اقدامات کرتی رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں