اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج طارق محمود جہانگیری نے تین کروڑ روپے قرض ادا کر دیا، جعلی ڈگری کیس میں برطرفی کے بعد ادائیگی مکمل۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج طارق محمود جہانگیری نے تین کروڑ روپے کا قرض ادا کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے دوران سروس گھر کی تعمیر کے لیے بلاسود قرض حاصل کیا تھا۔ اس قرض کی رقم ان کی تنخواہ سے کاٹی جاتی رہی۔
برطرفی کے وقت ان پر تین کروڑ روپے واجب الادا تھے۔ دسمبر 2025 میں جعلی ڈگری کیس میں ان کی برطرفی کے وقت اسلام آباد ہائیکورٹ نے قرض کی واپسی کا حکم دیا تھا۔
حکام کے مطابق قرض کی مکمل ادائیگی کے بعد سابق جج نے اپنے مالی معاملات کو حل کر لیا ہے۔ یہ معاملہ جج کی برطرفی کے بعد سے زیر التوا تھا۔
یاد رہے کہ طارق محمود جہانگیری کو جعلی ڈگری کیس میں دسمبر 2025 میں برطرف کیا گیا تھا اور ان پر قرض کی واپسی کی ذمہ داری عائد کی گئی تھی۔














