صدر زرداری نے قیمتوں کے بوجھ کو کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں مہنگائی کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قیمتوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
صدر زرداری کی زیر صدارت معیشت، توانائی اور علاقائی صورتحال پر ایک اہم اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم شہباز شریف، صوبائی قیادت، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے نمائندے شریک ہوئے۔
اجلاس میں بڑھتی مہنگائی کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ صدر زرداری نے مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانے کا کہا۔
حکومت نے بتایا کہ عالمی بحران کے باوجود ملک میں ایندھن کی کمی نہیں۔ وزیر اعظم نے تیل کی قیمتیں بڑھانے کی تجاویز مسترد کیں۔
واضح رہے کہ سرکاری اخراجات میں کمی کے لیے سرکاری گاڑیوں کی بندش کا فیصلہ ہوا ہے۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے حالیہ سفارتی رابطوں پر بریفنگ دی۔















