پاکستان پیڈل ٹور 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

پاکستان کا افتتاحی پیڈل ٹور 2026 کامیابی سے مکمل ہوا۔ 76 نوجوانوں نے چار جونیئر کیٹیگریز میں حصہ لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان پیڈل ٹور 2026، کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کا افتتاحی پیڈل ٹور 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ اس مقابلے میں پاکستان بھر سے 76 نوجوانوں نے چار جونیئر کیٹیگریز میں حصہ لیا۔

انڈر 12 کیٹیگری میں محمد اذان اور محمد عرش نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ دوسری پوزیشن عمر زمان اور احمد جواد کے نام رہی۔ انڈر 14 میں ریان فیضان اور محمد بن حارث نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

انڈر 16 کیٹیگری میں پہلی پوزیشن معیز اللہ والا اور اشعر اللہ والا نے حاصل کی، جبکہ انڈر 18 میں اسماعیل آفتاب اور ابراہیم شیراز نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اختتامی تقریب میں پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین نے انعامات تقسیم کیے۔ مین ریفری سید ریحان الدین اور اسسٹنٹ ریفری قدسیہ راجہ نے خدمات انجام دیں۔

یاد رہے کہ پیڈل ٹور کا اگلا ایڈیشن اگست 2026 میں کراچی میں ہی منعقد ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں