ایپل نے فولڈ ایبل آئی فون کی تیاری کر لی، نیا ڈیزائن اور جدید فیچرز کے ساتھ ستمبر 2026 میں متعارف ہوگا۔
کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایپل نے اپنے آئی فون ڈیزائن میں بڑی تبدیلی کی تیاری کر لی ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، اس سال ایپل معمولی اپ گریڈز کی بجائے فولڈ ایبل آئی فون متعارف کرائے گا۔ یہ نیا ماڈل کتابی طرز کے فولڈ ایبل ڈیزائن کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ فولڈ ایبل آئی فون کے فیچرز عام فونز سے مختلف ہوں گے۔ ایک ایکس (ٹوئٹر) صارف نے اس کے 3 ڈی خاکے جاری کیے ہیں، جو اس کا منفرد ڈیزائن دکھاتے ہیں۔
حکام کے مطابق، یہ نیا ماڈل آئی فون استعمال کرنے کا تجربہ بدل دے گا۔ یہ ویڈیوز، گیمنگ اور ملٹی ٹاسکنگ کے لیے بہترین ہوگا۔ ستمبر 2026 میں اس کی ریلیز متوقع ہے۔
فولڈ ایبل آئی فون میں 7.8 انچ کا ڈسپلے ہوگا جب کہ بند حالت میں 5.5 انچ اسکرین دکھائی دے گی۔ اس میں اے 20 پرو چپ اور 5500 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہوگی۔
یاد رہے کہ ایپل کے فولڈ ایبل آئی فون کے کیمرے کا ڈیزائن آئی فون ائیر سے مشابہت رکھتا ہے۔ کالے رنگ کا یہ فون دو کیمروں، ایک مائیکروفون اور فلیش کے ساتھ آ سکتا ہے۔















